لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سری نگر،22 فروری : لداخ یونین ٹریٹری میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا ملی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ میں منگل کی صبح 8 بجکر35 منٹ پر ایک زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.