منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

بڈگام میں ٹرین کی زد میں آکر کپوارہ کا نوجوان لقمہ اجل

سری نگر،22 فروری: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے راول پورہ رنگریٹ علاقے کے نزدیک ایک 25 سالہ نوجوان چلتی ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہر لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے راول پورہ رنگریٹ علاقے کے نزدیک منگل کی صبح ایک نوجوان ریلوے ٹریک پار کر نے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی کی شناخت ذاکر احمد کھٹانہ ولد غلام احمد کھٹانہ ساکن لولاب کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام میں ریلوے ٹریک کے نزدیک گذشتہ روز بھی ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img