کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری، میدانوں علاقوں میں بارشیں

کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری، میدانوں علاقوں میں بارشیں
سری نگر،22 فروری:وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب ہی برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 فروری کو بھی ہلکی درجے سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔
ادھر برف وباراں کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں دوران شب ہی 8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں منگل کے روز صبح سے ہی بالائی علاقوں میں رک رک رک ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.