منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

راجوری میں سڑک حادثہ، ایک از جان تین زخمی

جموں،21 فروری : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر جان بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ راجوری میں جموں- پونچھ- راجوری شاہراہ پر پیر کی صبح ایک ٹیمپو اور ایک ٹپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جان بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

متوفی کی شناخت سجاد علی ولد محمد علی ساکن سواری راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img