بدھ, مارچ ۲۶, ۲۰۲۵
11.6 C
Srinagar

چھانہ پورہ سرینگر میں آکسیجن سیلنڈر دھماکا ،ایک شخص جاں بحق

کے این او

سرینگر  : سیول لائنز سرینگر کے بالائی علاقہ لال نگرچھانہ پورہ میں آکسیجن سیلنڈر دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔یہاں قائم آکسیجن سیلنڈروں کی دکان میں موجود ایک آکسیجن سیلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں قیصر احمد نقشبندی ساکنہ بڈ شاہ نگر نامی شہری شدید زخمی ہوا ،جسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔تاہم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر اُس نے دم توڑ دیا ۔

پولیس نے جائے موقع پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیا ۔ادھر جونہی مذکورہ جاں بحق شہری کی میت اُسکے آبائی علاقہ پہنچائی گئی ،تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img