سری نگر اور پلوامہ میں 2 جنگجو اعانت کار گرفتار : پولیس

سری نگر اور پلوامہ میں 2 جنگجو اعانت کار گرفتار : پولیس

سری نگر 19فروری: جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر اور پلوامہ میں ٹی آر ایف اور جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 53 آر آر، 183بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے ہفتے کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے جیش سے وابستہ ایک اعانت کار جس کی شناخت عرفان یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن رہمو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے کو گرفتار کیا۔
اُن کے مطابق گرفتار اعانت کار کے قبضے سے ایک اے کے رائفل ، ایک میگزین، 30 گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ادھر ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے سری نگر کے عید گاہ علاقے میں ٹی آر ایف/لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو معاون کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے پستول برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار معاون کی شناخت جنید مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکن نلو کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ملی ٹینٹ معاون سری نگر میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کی خاطر آیا ہوا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.