جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی واقع 197افراد کی رپورٹ مثبت

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسوں میں لگاتار کمی واقع 197افراد کی رپورٹ مثبت

سری نگر 18فروری: جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ  اس دوران ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 197افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر میں 30افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 20، بڈگام میں 12، کپواڑہ میں پانچ، اننت ناگ میں دو، بانڈی پورہ میں چھ، گاندربل میں ایک ، کولگام میں تین افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

ضلع جموں میں سب سے زیادہ 41افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں ایک، راجوری میں ایک ، ڈوڈہ میں 42، کٹھوعہ میں دس، سانبہ میں ایک ، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں چار ، رام بن میں 12اور ریاسی میں پانچ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 مریض صحت یاب بھی ہوئے جن میں سے 269 جموں صوبے اور 308 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔

دریں اثنا ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں گرچہ کورونا کے کیسوں میں لگاتار کمی واقع ہورہی ہے لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ رہنما اصولوں پر من وعن عمل کریں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.