منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

پونچھ میں خونخوار جنگلی سور نے 50 سالہ شہری کو زخمی کیا

سری نگر 18فروری : جموں و کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں گھس کر لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع پونچھ کے ناکا منجہ ہاری علاقے میں جمعے کے روز جنگلی سور نے 50 سالہ شہری عبدالحق پر حملہ کرکے اُس کو لہولہان کر دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
دریں اثنا اس واقعے کے فوراً بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2021-22 کے دوران جنگلی جانوروں کے حملوں میں کئی افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img