منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

میرے گھر کے دروازے سکھ برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں: مودی

امرتسر، 18 فروری : سکھ برادری کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی کشادہ قلبی کے اظہار کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سکھ برادری کے سنتوں اور بزرگوں نے جمعہ کے روز مسٹر مودی سے ملاقات کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔
سنتوں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
وفد کے رکن پروفیسر سرچاند سنگھ خیالا نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے سنتوں کے وفد کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک بات چیت کی اور اپنے ہاتھوں سے انہیں ریفریشمنٹ اور مٹھائی کا لنگر تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی کے دل میں سکھوں کا ایک خاص مقام ہے۔ وہ دنیا کے جس ملک میں بھی گئے، وہ اس ملک میں واقع کسی نہ کسی گرودوارہ صاحب کے سامنے ضرور ماتھا ٹیکے ہیں۔ صاحبزادوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 26 دسمبر کو ویر دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
پرو سرچاند سنگھ خیالا نے بتایا کہ مسٹر مودی سکھ برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img