کپواڑہ میں 8 سالہ کمسن بچی نالہ میں ڈوب گئی

کپواڑہ میں 8 سالہ کمسن بچی نالہ میں ڈوب گئی

سری نگر 18فروری: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹکی پورہ گاوں میں 8 سالہ کمسن بچی نالہ میں غرقہ آب ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ٹکی پورہ کپواڑہ میں کمسن بچی جس کی شناخت ثانیہ دختر شمس الدین پیرکے بطور ہوئی پھسل جانے کے نتیجے میں مچھار نالہ میں ڈوب گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی لوگوں نے بچی کو فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قراردے دیا۔

قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.