ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

شوپیاں میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر گرینیڈ حملہ

سری نگر، 17 فروری : جنوبی کشمیر میں جمعرات کی شام دہشت گردوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں ضلع کے کیگم گاؤں میں دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا، جب سی آر پی ایف کی ایک گاڑی اس علاقے سے گزر رہی تھی۔

سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کے مطابق اس واقعہ کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img