شمالی ضلع بارہ مولہ کے زنڈہ پھرن شیری علاقے میں بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد: پولیس

شمالی ضلع بارہ مولہ کے زنڈہ پھرن شیری علاقے میں بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد: پولیس

سری نگر 17فروری : شمالی ضلع بارہ مولہ کے زنڈ پھرن شیری علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 46 آر آر، 2 بٹالین ایس ایس بی، 53 بٹالین سی آر پی ایف اور بارہ مولہ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز زنڈہ پھرن شیری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار نالہ کے نزدیک پہنچے تو وہاں ایک کمین گاہ کا سراغ ملا چنانچہ فورسز اہلکاروں نے کمین گاہ سے 11ہینڈ گرنیڈ ،11یو بی جی ایل گرنیڈ اور ایک خام دستی بم برآمد کرکے ضبط کئے۔

پولیس نے اس ضمن میں آرمز ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.