اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

شوپیاں کی عدالت نے معروف صحافی گوہر گیلانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری اجرا کی

سری نگر 17فروری: ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شوپیاں کی عدالت نے صحافی و مصنف گوہر گیلانی کو عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کی ہے۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گوہر گیلانی کو 19فروری کے روز ذاتی طورپر عدالت ہذا کے سامنے پیش کرئے۔

ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے اپنے حکم نامہ میں مزید بتایا کہ گوہر گیلانی کو 3 فروری کے روز سیکشن 107اور 151 سی آر پی سی کے تحت نوٹس اجرا کی گئی تھی تاہم وہ عدالت کے سامنے پیش نہ ہوا۔

عدالت مجاز نے ایس ایچ او ہر پورہ شوپیاں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوہر گیلانی کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس سے 19فروری 2022 کے روز عدالت کے سامنے پیش کرئے۔

یو این آئی اردو نے اس سلسلے میں گوہر گیلانی کے ساتھ کئی مرتبہ رابط قائم کیا تاہم اُس کا فون مسلسل سوچ آف آرہا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img