جموں وکشمیر میں مزید 232 افراد کی رپورٹ مثبت آئی

جموں وکشمیر میں مزید 232 افراد کی رپورٹ مثبت آئی

سری نگر 17فروری: جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز مزید 232 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ پچھلے چار روز سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا سری نگر میں 40 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے، بارہ مولہ میں 8، بڈگام میں پانچ ، کپواڑہ میں پانچ، اننت ناگ میں تین، بانڈی پورہ میں چار ، گاندربل میں ایک اور کولگام میں چار افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے۔

جموں ضلع میں سب سے زیادہ 85، اُدھم پور میں ایک ، راجوری میں پانچ ، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں تین، سانبہ میں تین ، کشتواڑ میں چار ، پونچھ میں ایک اور رام بن میں 31افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

اُن کے مطابق ابتک اس وائرس سے 4 ہزار 745 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں سے 2323جموں صوبے اور 2422 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں 927 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 324 جموں اور 613 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.