بدسگام اننت ناگ میں برنگی دریا کا پانی پھوٹ پڑنے کی افواہیں بے بنیاد : سرکاری عہدیدار

بدسگام اننت ناگ میں برنگی دریا کا پانی پھوٹ پڑنے کی افواہیں بے بنیاد : سرکاری عہدیدار

سری نگر 17فروری: جنوبی ضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقے میں جمعرات کے روز افواہیں پھیلائی گئی کہ وہاں پر برنگی دریا کا پانی مقامی نالہ سے پھوٹ پڑا ہے جس کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس سے دیکھنے بدسگام پہنچی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس طرح کی افواہیں بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہے لہذا لوگوں کو من گھڑت افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔
ادھر مائننگ آفیسر نے بتایا کہ نالہ برنگی کے پانی کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات سہ پہر کے بعد ضلع اننت ناگ میں افواہیں گردش کرنے لگیں کہ برنگی دریا کا پانی بدسگام کے نالہ سے پھوٹ پڑا ہے جس کے ساتھ ہی وہاں پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔
سوشل میڈیا پر کئی افراد نے ویڈیو شیئر کی کہ بدسگام نالہ سے برنگی دریا کا غائب شدہ پانی نکل رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دراصل بدسگام نالہ میں جمعرات کے روز جے سی بی کے ذریعے کھدائی کی گئی جس وجہ سے خشک نالہ سے پانی نکلنا شروع ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ چند منٹ تک ہی نالے سے پانی پھوٹا جس کے بعد لوگوں نے افواہ اُڑائی یہ برنگی دریا کا پانی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق افواہیں من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہیں۔
مائننگ آفیسراننت ناگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات تک بھی برنگی دریا کے پانی کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدسگام نالہ سے برنگی دریا کا پانی پھوٹ پڑنے کی افواہیں بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہے۔
اُن کے مطابق لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔
بتادیں کہ برنگی دریا میں ایک گہرا گڑھا رونما ہو کر نالہ نے آبگیرہ کی شکل اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دریا کو موڑنے کے باوجود بھی پانی مسلسل زیر زمین غائب ہو رہا ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.