سری نگر،16 فروری : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بدھ کے روز جموں بٹھنڈی آئی ای ڈی کیس کے سلسلے میں صوبے کشمیر کے نو مقامات پر چھاپے مارے۔
بتادیں کہ سال 2021 کے جون مہینے میں بٹھنڈی جموں میں سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کی تھی۔
تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ وادی کشمیر میں نو مقامات پر چھاپے ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں دو مقامات پر چھاپے ڈٓالے گئے، کپواڑہ میں دو، اننت ناگ میں ایک، پلوامہ میں ایک ، بانڈی پورہ میں ایک ، کولگام میں ایک اور بارہ مولہ میں ایک جگہ پر چھاپہ ماری کی گئی۔
اُن کے مطابق بٹھنڈی جموں میں آئی ای ڈی برآمد کرنے کے بعد ابتک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے تین کے خلاف 22دسمبر 2021کو عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔
این آئی اے بیان کے مطابق بدھ کے روز نو مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
یو این آئی