سری نگر،16 فروری : جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کی سہہ پہر کو کشمیر صوبے کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔
ان امتحانات میں زائد از 78 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پچھاڑ کر بازی مار لی ہے۔
بورڈ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان امتحانات میہں قریب80 ہزار طلبا نے شرکت کی تھی اور کامیاب ہونے والے طلبا میں سے 78.14 فیصد لڑکے ہیں جبکہ 78.74 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بورڈ نے 8 فروری کو بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا تھا جن میں 75 فیصد طلبا نے کامیابی کا جھنڈا گاڑا تھا اور ان نتائج میں بھی لڑکیوں نے ہی بازی مار لی تھی۔
یو این آئی