سری نگر، 15 فروری : سری نگر جموں شاہراہ پر نویوگا ٹنل کے اندر نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح کو جموں سے سری نگر کی طرف جارہی سوفٹ گاڑی زیر نمبرJK21C/3669 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پہنچی اور زخمی ڈرائیور جس کی شناخت روشن لال ولد ہیم راج ساکن سجانا سانبہ کے بطور ہوئی کو ہسپتال پہنچایا ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی