مودی، شاہ اور راج ناتھ نے پلوامہ کےازجان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی، شاہ اور راج ناتھ نے پلوامہ کےازجان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو ہو نے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر مودی نے کہا، ’’میں 2019 میں اس دن پلوامہ میں شہید ہونے والے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملک کے لیے ان کی شاندار خدمات کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عظیم قربانی ہر ہندوستانی کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا "میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بہادر جوانوں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پلوامہ کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی عظیم قربانی دے کر ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھا۔ ملک آپ کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گا۔

مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا،’آپ کی بہادری ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ یہ ملک 2019 میں پلوامہ میں مارے گئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.