دہرادون، 12 فروری: اترکاشی کے برکوٹ میں آج صبح تقریباً 5.03 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے تادم تحریر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلہ کا مرکز ٹہری ضلع بتایا جا رہا ہے۔
یواین آئی