خواتین کے خلاف جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا : ایس ایس پی سری نگر

خواتین کے خلاف جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا : ایس ایس پی سری نگر

سری نگر، 11 فروری:ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے بٹہ مالو واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ و گماں میں بھی نہیں تھا کہ یہاں ایسے واقعات رونما ہوں گے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بٹہ مالو واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملزمان کو پکڑنے کی خاطر مقامی لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق میرا ماننا ہے کہ لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل ناگزیر ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ سماجی بدعات اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا اوراُن کی ریمانڈ بھی حاصل کی جائے گی۔

موصوف ایس ایس پی کے مطابق ایسے واقعات کی روکتھام کی خاطر جموں وکشمیر پولیس زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔
راکیش بلوال نے کہا کہ سری نگر کو سماجی بدعات اور جرائم سے پاک و صاف کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.