سری نگر تیزاب واقعہ:آنے والے دنوں میں چارج شیٹ پیش کی جائے گی: ایس ایس پی سری نگر

سری نگر تیزاب واقعہ:آنے والے دنوں میں چارج شیٹ پیش کی جائے گی: ایس ایس پی سری نگر

سری نگر،9 فروری : ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے حالیہ واقعے کے خلاف آنے والے دنوں میں چارج شیٹ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس کیس میں مضبوط ترین سیکشنز کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔
موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
تیزاب پھینکنے کے واقعے پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ’اس میں تحقیقات زوروں سے جاری ہیں اگلے چار پانچ دنوں میں چارج شیٹ پیش کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مضبوط ترین سیکشنز کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔
افضل گورو کی برسی کے موقع پر سیول لائنز علاقوں میں کاروباری ادارے کھلے رہنے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بلوال نے کہا کہ اس سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ حالات معمول پر آرہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے حول علاقے میں یکم فروری کی شام ایک 24 سالہ دوشیزہ پر تیزاب پھینکا گیا۔
پولیس نے واقعے کے اگلے ہی روز اس تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
وادی کی تمام دینی سیاسی و سماجی تنظمیوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ملوثین کو قرار واقعی سزا سنانے کا مطالبہ کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.