چاڈورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

چاڈورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

سری نگر، 9 فروری: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے برنہ وار علاقے میں بدھ کے روزپولیس نے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن برنہ وار چاڈورہ کے نزدیک بدھ کے روز مقامی لوگوں نے ایک معمر شہری کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.