روس اور چین کا قریب آنا کوئی نئی بات نہیں: بائیڈن

روس اور چین کا قریب آنا کوئی نئی بات نہیں: بائیڈن

واشنگٹن، 7 فروری / امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس اور چین کا قریب آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔مسٹر بائیڈن نے یہ ریمارکس روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دو دن بعد کہے۔ انہوں نے روس اور چین کے درمیان بڑھتی قربت کے بارے میں صحافیوں کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی یوکرین کے گرد تناؤ بڑھنے کے بعد مشرقی یوروپ میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔قابل ذکر ہے کہ چین نے روس کی طرف سے امریکہ اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) سے سلامتی کی ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

ba

Leave a Reply

Your email address will not be published.