صحافی فہد شاہ تین مقدموں میں مطلوب: پولیس

صحافی فہد شاہ تین مقدموں میں مطلوب: پولیس

سری نگر/ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی اور ’دی کشمیر والا‘ کا چیف ایڈیٹر فہد شاہ ملی ٹنسی کو گلوریفائی کرنے،جعلی خبریں پھیلانے اور لوگوں کو امن خراب کرنے کے لئے اکسانے کے تین مقدموں میں مطلوب ہے۔

بتادیں کہ پولیس نے فہد شاہ کو جمعے کی شام حراست میں لے لیا۔ چند روز قبل ضلع پلوامہ میں ہوئے تصادم کے بعد پولیس نے فہد شاہ سمیت دو صحافی کو سمن بھی جاری کی تھی ۔

ایک پولیس ترجمان نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فہد شاہ ملی ٹنسی کو گلوریفائی کرنے، جعلی خبریں پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے کے لئے لوگوں کو اکسانے میں ملوث تھا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ فہد شاہ کے خلاف پولیس اسٹیشن صفا کدل سری نگر اور پولیس اسٹیشن امام صاحب شوپیاں میں مقدمے درج ہیں جبکہ حال ہی میں اس کے خلاف پولیس اسٹیشن پلوامہ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

بتادیں کہ صحافی فہد شاہ کی گرفتاری پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا: ’حکومت کے خلاف کچھ بولنا بھی ملک مخالف سرگرمیوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے‘۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.