نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1072 لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس دوران ملک بھر میں 55 لاکھ 58 ہزار 760 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 68 کروڑ 47 لاکھ 16 ہزار 068 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملے 98 ہزار 352 کم ہو کر 14 لاکھ 35 ہزار 569 پر آ گئے ہیں۔ فعال کیسوں کی شرح فی الحال 3.42 فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 46 ہزار 674 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 95.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک چار کروڑ 17 ہزار 88 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران اس وبا سے 1072 لوگوں کی موت ہو گئی۔ شرح اموات 1.19 فیصد پر مستحکم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 11 ہزار 666 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 73.58 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کیرالہ میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8,745 فعال معاملے کم ہو کر 36,9819 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 50,821 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 57,45,912 ہو گئی ہے جب کہ 601 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 56701 ہو گئی ہے۔
دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے، جہاں فعال معاملوں کی تعداد 28443 کم ہو کر 148833 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 44819 مریض صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3672744 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 60 مریضوں کی موت ہو گئی ہے جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39197 ہو گئی ہے۔
یو این آئی