ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاندر بل کے پولیس اسٹیشن لار کو رات کے ساڑھے گیارہ بجے اطلاع موصول ہوئی کہ ولی وار نامی ایک بالائی گاؤں میں ایک شخص سخت علیل ہے اور اس کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے مدد کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی سڑکوں پر برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے گاڑیاں نہیں چل پا رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مذکورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور مریض کو گاڑی میں رکھ نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔
مریض کی شناخت شہنواز احمد خان ولد ولد عبدالرشید خان کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا علاقے کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ایک انسانی جان بچ گئی۔
یو این آئی