پلوامہ کے لاسی پورہ میں چوروں نے دو درجن بھیڑ بکریاں چرالیں

پلوامہ کے لاسی پورہ میں چوروں نے دو درجن بھیڑ بکریاں چرالیں

سری نگر،3 فروری: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں دوران شب نامعلوم چوروں نے قریب دو درجن بھیڑ بکریاں چرا لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کہرون لاسی پورہ گاؤں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چوروں نے ایک ٹین شڈ سے کم سے کم دو درجن بھیڑ بکریاں چرالیں۔

مویشیوں کے مالک محمد یعقوب بٹ نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمارے ایک رشتہ دار کی موت واقع ہوئی تھی اور ہم وہیں تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں نے ہماری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ہمارے کم سے کم 24 بھیڑ بکریاں چرالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری روزی روٹی کا انحصار ان ہی مویشیوں پر ہے اور مجھے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔
موصوف نے ضلع انتظامیہ سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا اطلاع وصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.