سری نگر/ شمالی ضلع بارہ مولہ کے اکبر چوک علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو دکان خاکستر ہوئے اوراُ ن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح اکبر چوک بارہ مولہ میں دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا گیا ، تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تانترے جنرل سٹور اور پمپوش ریسٹورینٹ خاکستر ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ سے لگ بھگ چالیس سے پچاس لاکھ روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی