کشمیر: خشک موسم کے بیچ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج

کشمیر: خشک موسم کے بیچ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج
سری نگر، یکم فروری : وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس خشک موسم کے بیچ مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کے بغیر شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 جنوری سے 4 جنوری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔

وادی میں دو مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو گذشتہ شب منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.