جموں وکشمیر میں 4175 افراد کی رپورٹ مثبت، پانچ مریض فوت

جموں وکشمیر میں 4175 افراد کی رپورٹ مثبت، پانچ مریض فوت

سری نگر، 29 جنوری:جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز مزید 4175 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ پانچ مریض فوت ہوئے۔

سرکاری ترجمان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں مزید 4175 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں سب سے زیادہ 892 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 475، بڈگام میں 127، پلوامہ میں 153، کپواڑہ میں 436، اننت ناگ میں 234، بانڈی پورہ میں 131، گاندربل میں 44، کولگام میں 292، شوپیاں میں 28افراد کی رپورٹ ہفتے کے روز مثبت آئی ہے۔

جموں میں 653، اُدھم پور میں 104، راجوری میں 34، ڈوڈہ میں 186، کٹھوعہ میں 99، سانبہ میں 55، کشتواڑ میں 13، پونچھ میں 49، رام بن میں 145اور ریاسی میں 25افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
اُن کے مطابق ہفتے کے روز مزید 7107 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1814 اور کشمیر ڈویژن سے 5293 تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک جموں وکشمیر میں 381389 صحت یاب ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.