منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

سمارٹ سٹی یا کتوں کا شہر

ایک طرف حکومت کا دعویٰ ہے کہ وادی کشمیر کے شہر سرینگر اور جموں شہر کو سماٹ سٹی بنانے کیلئے وہ سرگرم ہے ،لیکن دوسری جانب ان دو اہم شہروں میں پاﺅر سپلائی غائب رہتی ہے ۔اکثر وبیشتر علاقوں میں بجلی کامن چاہے کٹوتی شیڈول جاری ہے ۔بنا پاﺅر سپلائی کے کوئی کام بہتر ڈھنگ سے نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ موجودہ ڈیجیٹل زمانے میں ہر کام پاﺅر پر ہی ہوتا ہے ۔بے چارے جموں اور سرینگر کے لوگ صرف روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔سردی کے ان ایام میں بھی پاﺅر سپلائی سے لوگوں کو محروم رکھا جا رہا ہے ۔پانی ،بجلی، سڑک اور تعلیم وتربیت سے ہی کوئی بھی شہر سماٹ بن سکتا ہے ۔اس شہر میں کتوں کی اس قدر آبادی بڑ ھ رہی ہے کہ لوگوں کا جینا دوبر ہوگیا ہے ۔اگریہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو انسانوں کی آبادی کم ہو جائے گی اور پھر سماٹ سٹی میں انسان نہیں بلکہ یہ ہی جانور نظر آئیں گے ۔سرکار کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور اپنے کام کاج پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔۔۔۔باقی اُن کی مرضی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img