پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سری نگر، 29 جنوری: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے نائرہ ٹہاب گاوں میں ہفتے کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی پلوامہ کے نائرہ ٹہاب گاوں کو محاصرہ میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تصادم جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.