اننت ناگ میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل از جان

اننت ناگ میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل از جان

سری نگر، 29 جنوری: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ علاقے میں ہفتے کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حسن پورہ اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی ولد غلام قادر ساکن حسن پورہ بجبہاڑہ پر نزدیک سے گولیوں چلائیں جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
ہسپتال ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے سر میں گولی پیوست تھی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.