بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

پروفیسر سیف الدین سوز کا وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط ، آگرہ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر/ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ ”میں نے آج وزیر داخلہ شری امیت شاہ کو خط لکھا اور پر زور الفاظ میں درخواست کی کہ وہ اُن تین کشمیری طلباء۔ ارشد یوسف، عنایت الطا ف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو رہا کریں جن کو اکتوبر 2021 میں گرفتار کر کے آگرہ جیل میں رکھا گیا ہے۔

مسٹر سوز کے مطابق میں نے اُن کو بتایا کہ اُن طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر2021 میں منعقدہ کرکٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے وقت پاکستان کے حق میں تالیاں بجائیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پولیس ابھی تک یہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان طلباءنے صرف سکرین شارٹ کے ذریعے اپنے دوستوں کو مبارک باد دی تھی۔

پروفیسر سوز نے کہا کہ امیت شاہ جی کو یہ بھی بتایا کہ آئین ہند اور دیگر قوانین کے تحت یہ طلباء بالآخر رہا کر دئے جائیںگے ، تاہم یہ قدم زیادہ بہتر ہوگا کہ ان کو فوری طور رہا کر دیا جائے ۔ میں نے امید ظاہر کی کہ ان طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جائےگا۔“
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img