پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

کچھ ایسا کریں ۔۔۔

کہتے ہیں! رات گئی بات گئی کیونکہ کل کی بات آج انسان کو یاد نہیں رہتی ہے۔ ہر بدلتے وقت کےساتھ ساتھ ایسی نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں کہ کل کی باتیں یاد ہی نہیں رہتی ہیں ۔بات چل رہی ہے لاک ڈاﺅن کی ،گزشتہ برس جب اس لاک ڈاﺅن کو ہمارے ملک میں بھی کورونا کو روکنے کیلئے عمل میں لایا گیا تو لوگ چھتوں پر چڑھ کر تالیاں بجانے لگے ۔ہزاروں ایسے لوگ بغیر کسی آخری رسم کے درغور چلے گئے ،ہزاروں لوگوں کو پانی میں پھینک دیا گیا ۔بچے والدین کے جنازے میں بھی شرکت نہ کر سکے ،جو کورونا مثبت تھے اور اسی بیماری سے اللہ کو پیارے ہو گئے ۔مرد نے عورت کو الگ چھوڑ دیا اور عورت نے مرد کی عیادت بیماری کی صورت میں نہیں کی جبکہ نکاح یا شادی کے وقت دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی قسمیں کھائی ہوتی ہے لیکن اس کورونا میں وہ صرف روتے رہے ۔یہ دنیا ہی ایسی جگہ ہے جہاں لوگ جلدی سب کچھ بھول جاتے ہیں خوشیاں بھول جاتے ہیں یعنی ہر دن کو ئی نئی بات سامنے آتی ہے اور پرانی باتیں یاد نہیں رہتی ہیں ۔یہی دنیا ہے ،اسی کا نام دنیا ہے۔ جہاں انسان ہر کوئی صحیح ۔غلط کام کرتا ہے لیکن وقت گزرنے کےساتھ ساتھ اسکو بھی کوئی یا د نہیں رکھتا ہے ۔لہٰذا کیوں نہ ایسا کچھ کریں جس سے ہر ایک کے دل میں ہماری یاد آسکے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img