پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بھاجپا کی ہوگی اور وزیرا علیٰ بھی بی جے پی کا ہی ہوگا : رویندر رینہ

سری نگر، 28 جنوری : بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے بعد جب بھی چناو ہونگے بی جے پی شاندار جیت حاصل کرئے گی۔
ان خیالات کا اظہار موصوف نے پونچھ میں بوتھ لیول کارکنوں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار نے سبھی فرقوں جن میں سکھ ، عیسائی اور مسلمان شامل ہیں کی بہتری کے لئے کام کیا ہے۔

اُن کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کی پالیسیوں سے خوش ہیں اور یہ کہ جب بھی یوٹی میں چناو ہونگے بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے بعد جب بھی جموں وکشمیر میں چناو ہونگے بھاجپا کے اُمیدوار کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دیں گے۔

روندر رینہ نے کہا کہ پورا جموں وکشمیرانتخابات کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کو سپورٹ کرئے گا ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں آنے والی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔
اس سے قبل بھاجپا کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کے دوران بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر روندر رینہ نے پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img