پٹن میں راشی کلرک اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

پٹن میں راشی کلرک اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

سری نگر، 28 جنوری : جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے سنگھ پورہ پٹن تحصیل آفس میں تعینات کلرک کو دو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

(اے سی بی ) کی جانب سے یو این آئی اردو کو موصولہ بیان کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ تحصیل آفس سنگھ پورہ پٹن میں تعینات کلرک ہلال احمد کام کو نپٹانے کے عوض دو ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 04/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
بیان کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران کلرک ہلال احمد کو سائل سے دو ہزار روپیہ کی رشو ت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں کلر ک سے دو ہزار روپیہ کی رقم ضبط کرکے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.