ہسپتالوں میں داخل ہونے کے لئے آر اے ٹی ٹیسٹنگ لازمی: محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) کورونا کی لہر میں تیزی اور اومیکرون کیسز درج ہونے کے پیش نظر محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر نے ہسپتالوں میں داخل ہونے کے لئے آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ متعلقہ حکام نے محکمے افسروں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ہیلتھ مراکز میں کورونا گائیڈ لائز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ مذکورہ افسران سے کہا گیا کہ وہ آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہنے بغیر کسی بھی مریض یا تیمار دار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ یہ ہدایات ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک سرکیولر میں دی گئیں ہیں۔ مذکورہ سرکیولر مں کہا گیا: ’ملک و جموں وکشمیر میں کورونا کیسز میں اضافے اور اومیکرون کیسز درج ہونے کے پیش نظر تمام چیف میڈیکل افسروں، میڈیکل سپرانٹنڈنس اور بلاک میڈیکل افسروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ہیلتھ مراکز میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آمد کو یقینی بنائیں‘۔ موصوف ڈائریکٹر نے سرکیولر میں کہا ہے: ’علاوہ ازیں آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہنے بغیر کسی بھی مریض یا تیمار دار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے‘۔ تاہم سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضرروت پر مبنی پروٹوکال پر عمل کیا جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ جہاں بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آدمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے وہیں محکمہ صحت نے بھی داکٹروں ور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کو منسوخ کیا ہے۔ یو این آئی ایم افض

سری نگر/ کورونا کی لہر میں تیزی اور اومیکرون کیسز درج ہونے کے پیش نظر محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر نے ہسپتالوں میں داخل ہونے کے لئے آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔

متعلقہ حکام نے محکمے افسروں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ہیلتھ مراکز میں کورونا گائیڈ لائز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

مذکورہ افسران سے کہا گیا کہ وہ آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہنے بغیر کسی بھی مریض یا تیمار دار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

یہ ہدایات ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک سرکیولر میں دی گئیں ہیں۔
مذکورہ سرکیولر مں کہا گیا: ’ملک و جموں وکشمیر میں کورونا کیسز میں اضافے اور اومیکرون کیسز درج ہونے کے پیش نظر تمام چیف میڈیکل افسروں، میڈیکل سپرانٹنڈنس اور بلاک میڈیکل افسروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ہیلتھ مراکز میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آمد کو یقینی بنائیں‘۔

موصوف ڈائریکٹر نے سرکیولر میں کہا ہے: ’علاوہ ازیں آر اے ٹی ٹیسٹنگ اور ماسک پہنے بغیر کسی بھی مریض یا تیمار دار کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے‘۔

تاہم سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضرروت پر مبنی پروٹوکال پر عمل کیا جانا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔جہاں بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آدمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے وہیں محکمہ صحت نے بھی داکٹروں ور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کو منسوخ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.