سری نگر، 12 جنوری :جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں ٹاٹا موبائیل نے 15سالہ لڑکی کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کپواڑہ کے گگلوسہ علاقے میں ٹاٹا موبائیل نے راہ چلتی 15سالہ خوشبو مشتاق دختر مشتاق احمد کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہوئی لڑکی کو پبلک ہیلتھ سینٹر ترہگام پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے سب ضلع اسپتال کپواڑہ ریفر کیا گیا تاہم راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کوضبط کر کے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 2/2021 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی