ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
33 C
Srinagar

سری نگر جموں شاہراہ جمعرات کے روز بھی ٹریفک کے لئے بند رہے گی : حکام

سری نگر، 12 جنوری : سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک بھاری پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ بدھ کے روز ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رہی جس وجہ سے اُدھم پور اور قاضی گنڈ میں سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ پڑی ہوئی ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق جمعرات کے روز بھی شاہراہ دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

ٹریفک کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ رام بن کے مہد علاقے میں بدھ کی صبح سے بھاری پسیاں گر آنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس وجہ سے شاہراہ پر بدھ کے روز ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ ٹریفک حکام نے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر جی توڑ کوشش کی لیکن پہاڑی سے مسلسل پسیاں گر آنے کے سبب ٹریفک کو دن بھر کے لئے بند رکھا گیا۔

اُن کے مطابق چونکہ مہد رام بن کے نزدیک بھاری پسیاں گر آئی ہیں جنہیں صاف کرنے میں کافی وقت لگے گا لہذا ٹریفک حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات کے روز بھی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اجرو قاضی گنڈ اور اُدھم پور میں سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہے جن سے التجا ہے کہ وہ محفوظ جگہ کی اور منتقل ہو جائیں ۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ مسافروں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ہی ٹریفک کی آمدورفت کو فی الحال بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ شاہراہ پر ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ ہو کررہ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ درجنوں ٹوریسٹ گاڑیاں بھی شاہراہ پر پھنس کررہ گئی ہیں جس وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img