اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں دراندازی کا خطرہ جاری، 400 دہشت گرد انتظار کر رہے ہیں: جنرل نروانے

نئی دہلی، 12 جنوری: آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے کنٹرول لائن کے پار سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی کے خطرے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک "لانچ پیڈ” ہے اور تربیتی کیمپوں میں 350-400 دہشت گرد دراندازی کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

آرمی چیف نے بدھ کو آرمی ڈے سے قبل اپنی روایتی سالانہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ "مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ 350 سے 400 دہشت گرد مغربی سیکٹر میں دوسری طرف مختلف لانچ پیڈز اور تربیتی کیمپوں میں دراندازی کے لیے بیٹھے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری سے پاک فوج کے ساتھ فائرنگ بند کرنے کا معاہدہ طے پانے کے بعد چند واقعات کے علاوہ کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ تاہم دراندازی کا خطرہ کم نہیں ہوا۔ مغربی خطے میں خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہے۔ ‘‘

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فروری میں ہندوستان اور پاکستان میں ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں طے پانے والی جنگ بندی کی چند معاملات کے علاوہ کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ ان حالات کو معمول پر لانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے موقف کی وجہ سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے اور مقامی لوگوں کو دہشت گردی پھیلانے کے لئے اکسانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں۔
یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img