منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جنگجو مخالف آپریشنز میں تیزی لائی جائے،سوشل میڈیا کا غلط استعمال ناقابل برداشت : آئی جی کشمیر

سری نگر، 11 جنوری : انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے منگل کے روز پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ورچول موڑ کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی آئی جی نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز نے تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آئی جی کشمیر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی خاطرزمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

یوم جمہوریہ کے حوالے سے وادی کشمیر میں سیکورٹی کے ضمن میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں بھی آئی جی کشمیر کو جانکاری فراہم کی گئی ۔

اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کے دوران آئی جی کشمیر اور ایس ایس پی پیز نے امن و قانون کی صورتحال اور جنگجو مخالف آپریشنز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

آئی جی نے میٹنگ کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر پولیس قیام امن کی خاطر اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے جموں وکشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر متعدد کامیاب آپریشنز کئے جس دوران عام شہریوں کا کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل ناگزیر ہے۔

آئی جی نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی ضروری تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار کورونا رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

آئی جی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام الناس کو اس لعنت سے نجات دلائی جاسکے۔
ا

نہوں نے بتایا کہ منشیات سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے لہذا اس کی اور خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

آئی جی کشمیر نے پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سبھی پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پولیس پبلک میٹنگیں منعقد کی جائیں تاکہ عام شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکے۔

آئی جی نے بتایا کہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں عوام الناس اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ریلوے ٹریک پر تانبے کی تار چُرانے کے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ ریلوے ٹریک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ چوری کے ان واقعات پر قابو پایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ملوثین کی جلداز جلد شناخت کرکے اُنہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔
آئی جی کشمیر نے میٹنگ کے آخر پر کہا کہ وادی کشمیر میں پُر امن ماحول کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے

گی اور یہ کہ جو کوئی بھی ایسا کرئے گا اُس کے خلا ف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جموں وکشمیر پولیس کی گہری نظر ہے اور اس کے ذریعے افواہیں پھیلانے، من گھڑت خبریں

اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی پی نے سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ سرگرم جنگجوﺅں اور اُن کے معاونین کے خلاف آپریشنز میں شدت لانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر کو ملی ٹینسی سے پاک کیا جاسکے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img