جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر فوجی جوان کی پر اسرار موت

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی جوان کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جمعرات کو ایک فوجی جوان کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی ہے۔
متوفی جوان کی شناخت انیل چوہان ساکن اتراکھنڈ کے بطور ہوئی ہے جو فوج کی 8 گھڑوال رجمنٹ سے وابستہ تھے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے جوان کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img