واشنگٹن،/ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپانی وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا سے ٹیلی فون پر شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر بلنکن نے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ جاپان کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا ’’وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے آج جاپان کے وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا کے ساتھ بات چیت کی۔
مسٹر بلنکن نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی





