بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جنوبی کشمیر :دو شبانہ جھڑپوں میں چھ جنگجو ازجان :پولیس

سرینگر / جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں گزشتہ شب سے جاری جھڑپ میں جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ مزید دو جنگجوازجان ہوئے اور یہاں ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کی تعداد تین ہوگئی ۔

جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ کے جڑواں اضلاع میں بدھ کی شام سے جاری دو الگ الگ شبانہ معرکہ آرائیوں میں چھ جنگجوہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی شام پہلی جھڑپ نوگام ڈورو شاہ آباد اننت ناگ گائوں میں شروع ہوئی ،جہاں پولیس ،فوج اور فورسز کی مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن عمل میں لایا ۔ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے ہے۔بدھ کی شام میر ہامہ کولگام میں ایک جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک ہوئے تھے ،جن میں سے ایک غیر مقامی تھا ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس ،وجے کمار نے دو جھڑپوں میں چھ جنگجوئوں کی ہلاکت کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی قرار دی ۔

پولیس ترجمان نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جھڑپوں کی تصدیق کی

 

 

 

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img