بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

میں جموں اور کشمیر کو ایک ہی یونٹ مانتا ہوں: غلام نبی آزاد

جموں/  سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ میں جموں و کشمیر کو ایک ہی یونٹ مانتا ہوں میرے لئے جموں الگ اور کشمیر الگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے رہنے والے ہندو مسلم سب کو اپنا بھائی مانتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں زمین مہنگی ہے کہ میں خود مکان کے لیے زمین خرید نہیں پایا ہوں۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔جب انہیں حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’میرے لئے جموں اور کشمیر ایک ہی ہے میں کسی خطے کی طرفداری نہیں کرتا ہوں میں اس (جموں وکشمیر) کو ایک ہی یونٹ مانتا ہوں اور سب ہندو مسلم کو بھائی بھائی مانتا ہوں‘۔

مسٹر آزاد نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو یہاں کی اراضی کے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں زمین اتنی مہنگی ہے کہ میں خود اپنے مکان کے لئے زمین خرید نہیں پا رہا ہوں۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی الیکشن منعقد ہوں گے لیکن سیاسی لیڈروں کو لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر کے اضلاع خاص طور پر دیہی علاقوں کا دورہ کیا لیکن میرے ان دوروں کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا ضلع جموں کی تجارت پر متصل کئی اضلاع کا انحصار ہے لیکن یہاں کی تجارت بھی ٹھپ ہوگئی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img