بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

سری نگر/ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ہفتے کے روز شدید سردی مگر خشک موسم کے بیچ مسیحی برادری کا مشہور تہوار کرسمس انتہائی مذہبی تزک و احتشام سے منایا گیا۔


سری نگر میں قائم گرجا گھروں میں عقیدت مندوں جن میں مرد و زن اور بچے شامل تھے، کا دن بھر تانتا بندھا رہا اور کورونا گائیڈ پروٹوکال پر من و عن عمل در آمد کے بیچ خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

سری نگر کے لالچوک میں قائم کیتھولک چرچ میں بھی صبح سے ہی عقیقدت مندوں کے حاضر ہوکر خصوصی دعاؤں کے اہتمام کا سلسلہ جاری رہا۔

دعائیہ مجالس کے دوران حضرت عیسیٰ مسیح کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی اور لوگوں سے ان تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعل راہ بنانے کی تقلین کی گئی نیز دنیا کے لئے امن و شانتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خاص طو پر دعائیں کی گئیں۔

SRINAGAR, DEC 24 (UNI) Devotees offering prayers at St Mary’s Church in Gulmarg on the occasion of Christmas celebration on Friday. (WITH STORY DR-16) UNI PHOTO SRN2.

اس موقع پر عقیقدت مندوں کو ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اوربچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔۔
لالچوک میں قائم چرچ میں دلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دلی میں تمام مذہبوں کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں میں نے ایسا ہی یہاں بھی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سری نگر کی اپنی ایک دوست کے ساتھ آئی اور ہم نے مل کر یہاں یہ تہوار منایا۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم میڈیا کے ذریعے بچپن سے کشمیر کے متعلق سنتے آئے تھے کہ یہاں کبھی بھی کچھ ہوسکتا ہے میں نے دیکھا کہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔


 یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img