منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

تیس منٹ میں فائرنگ کے دو واقعات ،اے ایس آئی سمیت دو ہلاک

سری نگرمیں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ، 42 سالہ شہری از جان

نیوزایجنسیز

سری نگر،بجبہاڑ/جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے مرجان پورہ نوا کدل علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے 42 سالہ شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو پائین شہر کے مرجان پورہ عید گاہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے 42 سالہ شہری روف احمد ولد محمد شفیع خان پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
صدرہسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے یو این آئی ارد وکو بتایا کہ 42 سالہ شخص جس کے جسم میں تین گولیاں پیوست تھیں کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے اُس کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم جسم سے کافی خون بہہ جانے کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

بجبہاڑہ میں بھی فائرنگ ،اے ایس آئی ہلاک

سرینگر میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے بعد جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساکنہ اونتی پورہ محمد اشرف زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں سے اُسے سرینگر ریفر کردیاگیا ۔تاہم راستے میں ہی مذکورہ پولیس افسرنے زخموں کی تاب نہ لاکر توڑدیا

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے واقعہ  تصدیق کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img