بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

گیارہ دونوں تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بڈگام کا لائن مین فوت

سری نگر/ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا پی ڈی ڈی لائن مین گیارہ دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہفتے کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔

مذکورہ لائن مین گیارہ روز قبل پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بجلی کے ایک کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راج پورہ پلوامہ میں بجلی کے کھمبے سے گر کر زخمی ہونے والا لائن مین گیارہ روز بعد ہفتے کی صبح یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت50 سالہ بشیر احمد ساکن یوسمرگ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لائن مین بجلی کے کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوا تھا اور گیارہ دنوں تک وہ یہاں آئی سی یو میں تھا۔

متوفی لائن مین کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔متوفی کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بشیر احمد کی اچانک موت سے ان کے خام عیال پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے کیونکہ وہ اپنے اس عیال کثیر کا واحد کفیل تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img